’’مریم نواز اداروں پر حملے کرنے کے بجائے عدالت میں جا کر بے گناہی ثابت کریں‘‘

6 Jul, 2019 | 07:26 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) مریم نواز کی جانب سے مبینہ ویڈیو منظر عام پر لائے جانے پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں آگئیں، کہتی ہیں مریم نواز ضمیر کی عدالت میں مجرم ہیں، بزدل لوگ ایسی وارداتیں کرکے اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مریم نواز کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ راجکماری اپنے ظُل سبحانی کی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے مفرور مجرم کا سہارا لے رہی ہیں۔ وہ ضمیر کی عدالت کی مجرم ہیں، اداروں پر خودکش حملے کرنے کے بجائے عدالت میں جاکر بے گناہی ثابت کریں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے شہباز شریف کو بھی ضمیر کا قیدی کہا، کہتی ہیں یہ قیامت کی نشانیاں ہیں کہ باپ بچوں اور بچے باپ کا ساتھ نہیں دے رہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ جتنے مقدمات بھگت رہی ہے وہ چارٹر آف کرپشن کرنے والوں نے ہی بنائے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تاجروں پر سرجیکل سٹرائیک نہیں ہونے دینگے، تاجروں کے تمام مطالبات لیکر وزیراعظم کے پاس جاؤں گی۔

مزیدخبریں