رانا ثناء اللہ پر بڑی پابندی لگ گئی

6 Jul, 2019 | 06:55 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) میاں نوازشریف کے بعد رانا ثناء اللہ سے بھی سیاسی رہنماؤں اور دوست احباب کی ملاقات پر پابندی، منگل کے روز صرف اہلخانہ ملاقات کرسکیں گے، طبیعت خرابی کے باعث خون کے نمونے مکمل ٹیسٹ کے لیے پی آئی سی بھجوادیے گئے ہیں۔

منشیات کیس میں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل آنیوالے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے منگل کے روز صرف اہلخانہ ہی ملاقات کرسکیں گے۔ اس سے پہلے جمعرات کے روز رانا ثناء اللہ کو ان کی اہلیہ، بیٹی، نواسے اور داماد سے 2 گھنٹے ملاقات کروائی گئی تھی، کھانا اور دیگرسامان فراہم کیا گیا تھا، لیکن عام دنوں میں گھرکا کھانا فراہم نہیں کیا جارہا۔

اس سے پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی سیاسی رہنماؤں کی ملاقات پر پابندی لگ چکی ہے۔ دل میں تکلیف کے باعث رانا ثناء اللہ کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے پی آئی سی بھجوا دیئے گئے ہیں۔ جن کی رپورٹ موصول ہونے پرعلاج کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں