سٹی42: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ صوبائی اسمبلی میں فاورڈ بلاک جلد بن جائےگا، فاورڈ بلاک کے لیے37 ممبران تیار بیٹھےہیں، شاہد خاقان عباسی سمیت سب شورمچانے والوں کی باری آنے والی ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن پرخوب لفظی گولہ باری کی، بولے کہ آئندہ ہفتے پریس کانفرنس سے قبل اسحاق ڈار پاکستان میں ہوں گے، جبکہ شاہد خاقان عباسی سمیت سب شور مچانے والوں کی باری آنے والی ہے۔
شیخ رشید نے صوبائی اسمبلی میں فاروڈ بلاک کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ فاروڈ بلاک بنانے کے لیے 17 ممبران کی کمی جلد پوری ہوجائےگی، ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ن لیگ کا بیڑا غرق کردیا ہے، عمران خان کا دورہ امریکہ و روس خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔
وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو جتنی جیلوں میں سہولت دی جاتی ہے دنیا میں کہیں نہیں دی جاتی، مستقبل عمران خان کا ہے جبکہ اپوزیشن تمام حربوں میں ناکام ہوگئی ہے۔