تحریک انصاف کے امیدواروں کا جوڑ توڑ شروع

6 Jul, 2019 | 01:47 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: لاہور کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کا جوڑ توڑ شروع، لاہور شہر کی صدارت کے لیے 4 امیدوار سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف لاہورکی صدارت کیلئےامیدواروں میں جوڑ توڑ شروع ہوگیا، پی ٹی آئی رہنما ظہیر عباس کھوکھر، مہر واجد عظیم، اکرم عثمان اور غلام محی الدین لاہور کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔  لاہور کے سیکرٹری جنرل کیلئے وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل ناصر سلمان میدان میں ہیں جبکہ انکے مد مقابل عرفان حسن بھی سیکرٹری جنرل کےامیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

  لاہور ڈویژن کیلئے جمشید اقبال چیمہ اور اعجاز ڈیال کے نام زیرغور ہیں جبکہ ڈویژنل سیکرٹری جنرل کیلئےعلی امتیاز وڑائچ کانام سامنے آیا ہے،  ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی قیادت کے نوٹیفکیشن کے بعد لاہور کے امیدواروں کا چناو ہوگا جبکہ لاہورکے تمام ٹاونز میں پارٹی کو منظم کرنے کیلئے بھی صدور لگائے جائیں گے۔

مزیدخبریں