(قیصر کھوکھر) پنجاب میں اب نئی سیمنٹ فیکٹریاں لگیں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمری منظور کر لی۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ایک سمری ارسال کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریاں لگانے پر عائد پابندی ختم کی جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری معدنیات کی طرف سے بھجوائی گئی سمری منظور کر لی اور اب پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریاں لگیں گی، فیکٹریوں سے صوبے میں نئی سرمایہ کاری آئے گی اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا جبکہ مارکیٹ میں سیمنٹ کی قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی۔
سیکرٹری معدنیات کا کہنا ہے کہ حکومت اس سلسلہ میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔