ملک اشرف: پنجاب بار کونسل کی آج پھرصوبہ بھرمیں عدالتی بائیکاٹ کی کال، آئے روز کی ہڑتالوں سے لاکھوں مقدمات التواء شکار ہونے لگے، سائلین کو بھی پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔
پنجاب بار کونسل کاڈسٹرکٹ بارز کےچھوٹے چھوٹے معاملات پرصوبہ بھر میں ہڑتال کی کالیں دینا معمول بن گیا ہے، آئے روز کی سٹرائیک کال نے وکلاء ہڑتالوں کی اہمیت بھی ختم کردی۔ حکومت اور انتظامیہ بھی اب وکلاء ہڑتال کوغیر سنجیدہ لینےلگی، سائلین سے بھاری فیسیں وصول کرنے والے ہڑتالی وکلاء کے رویئے سے عدالتیں بھی ہریشان ہیں۔