چینی کی 74 ہزار بوریاں برآمد

6 Jul, 2019 | 12:40 PM

Shazia Bashir

  سٹی42: کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنرز کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائیاں، چینی کی 74 ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ٹیم نے چینی ذخیرہ اندوز مافیا کیخلاف چھاپے مارے اور ذخیرہ اندوزوں سے چینی کی 29 ہزار بوریاں برآمد کی، چینی کی یہ بوریاں لاہور کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے تحویل میں لی گئیں۔ اُدھر ڈی سی شیخوپورہ سید طارق بخاری نے رائس ملز مریدکے میں چھاپہ مارا اور رائس ملز کے گودام سے ذخیرہ کی گئی چینی کی 50 کلو کی 45 ہزار بوریاں برآمد کرلیں، گودام کو سربمہر کر کے بوریاں سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔

 کمشنر لاہور کا کہنا ہے تمام جگہوں پرذخیرہ اندوزوں کیخلاف ڈی سیز اور اے سیز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں