وفاقی و صوبائی محکموں کے ہزاروں افسر و ملازمین نان فائلر نکلے

6 Jul, 2019 | 11:48 AM

Sughra Afzal

(رضوان نقوی) لاہور ڈویژن میں تعینات وفاقی وصوبائی محکموں کے ہزاروں افسر  و ملازمین نان فائلر نکلے، لاہور پولیس، سول سیکرٹریٹ، اینٹی کرپشن کی افسروں کی کثیر تعداد نے تاحال اپنے گوشوارے جمع نہ کرائے۔

چیف کمشنر آرٹی او ٹو سعدیہ صدف گیلانی نے سرکاری افسران و ملازمین کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی، گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بار بار توسیع کے باوجود ایل ڈی اے، لوکل گورنمنٹ، ضلعی انتظامیہ، پی ایچ اے، نادرا، پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی کثیر تعداد نے بھی تاحال گوشوارے جمع نہ کرائے۔

 پاکستان ریلویز، لیسکو، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ایل ڈبلیو ایم سی، محکمہ مواصلات وتعمیرات، محکمہ مال سمیت دیگر صوبائی و وفاقی محکموں کے ہزاروں افسران و اہلکار تاحال نان فائلر ہیں،محکمہ ہائر ایجوکیشن، لاہور بورڈ، محکمہ سپورٹس، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے افسروں کی کثیر تعداد بھی تاحال نان فائلر ہے۔

 ایڈیشنل کمشنر عطیہ علی خان نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے افسروں اہلکاروں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے مہم شروع کردی گئی، ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ ٹیکس کٹوتی کے بعد ملتی ہے,تاہم گوشوارے جمع کرانا بھی لازمی ہے۔

مزیدخبریں