اداکارہ میرا کی فلم شائقین کی توقعات پر پورا نہ اُتر سکی

6 Jul, 2019 | 12:39 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ میرا کی فلم ’’ باجی‘‘ شائقین کی توقعات پر پورا نہ اتری، ایک ہفتے میں بھی کامیاب بزنس نہ کر سکی۔

لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کی فلم ’’ باجی‘‘ ایک ہفتے میں متوقع بزنس نہ کر سکی، فلم میں اداکارہ میرا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور ان ہی کی زندگی پر فلم بنائی گئی ہے جس میں اداکارہ کنول الیاس، عثمان خالد بٹ، ماہ نور، نیئر اعجاز اور محسن عباس سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

سینما گھروں نے فلم کے شوز بھی کم کردیئے ہیں اور ’’ باجی‘‘ شائقین کو اپنی طرف کھینچ نہیں سکی اس بناء پر اب سینماؤں میں ہالی وڈ فلموں کے شوز زیادہ کردیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں