محکمہ داخلہ کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

6 Jul, 2018 | 09:52 PM

عطاءسبحانی

قیصر کھوکھر: الیکشن کمیشن نے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔حساس پولنگ اسٹیشن کا سیکورٹی پلان بھی تیار کیا جائے ۔

الیکشن کمیشن نے یہ خط ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن (ر) نسیم نواز کو لکھا ہے کہ پنجاب کے چھ ہزار سے زائد حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں حساس پولنگ اسٹیشن کا سیکورٹی پلان بھی تیار کیا جائے ۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:وزیراعظم کے سابق پرنسپل نے نیب کے بلاوے کو ایک بار پھر رد کردیا

الیکشن کمیشن نے محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے ضلع اور تحصیل کی سطح پر پولنگ اسٹیشن کی مانیٹرنگ کا نطام بھی واضح کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں