پی پی 105 فیصل آباد: رانا بلال فاروق کے کاغذات نامزدگی چیلنج

6 Jul, 2018 | 06:12 PM

عطاءسبحانی

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 105 فیصل آباد کے امیدوار رانا بلال فاروق کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی ۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں ڈویژنل بنچ نے ووٹر بابا صوفی محمد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ درخواستگزار صوفی بابا محمد نے رانا بلال فاروق کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حقائق چھپاتے ہوئے رانا بلال فاروق نے کاغذات نامزدگی میں تمام اثاثوں کا ذکر نہیں کیا جس کے باعث وہ آرٹیکل 62۔63کے اہل نہیں رہے۔

درخواستگزار نےاستدعا کی کہ رانا بلال فاروق کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم کالعدم قرار دے کر انہیں الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں