مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی جگہ اب کون؟ نام سامنے آگئے

6 Jul, 2018 | 05:48 PM

رانا جبران

سٹی (42 نیوز) ایون فیلڈ فلیٹس کے ریفرنس میں سزا کے بعد مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کو الیکشن کے لئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔

 سٹی 42 کےمطابق مریم نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 127سے قومی اسمبلی اور پی پی 173سے پنجاب اسمبلی کی امیدوار تھیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن سے نااہلی کے بعد سابق ایم این اے ملک پرویز کے بیٹے علی پرویز ملک ان کی جگہ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے تاہم ان کا انتخابی نشان ٹیلی ویژن ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس کیس، نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7، کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ 173 میں مریم نواز کے کورنگ امیدوار عمران شفیع کھوکھر کرکٹ وکٹ کے انتخابی نشان اب مسلم لیگ ن کی حمایت سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

پڑھنا مت بھولئے:  احتساب عدالت کا فیصلہ مسترد ، شہباز شریف کا ملک کے کونے کونے میں جانے کا اعلان

  مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر بھی مانسہرہ کے کچھ علاقوں اور ضلع طورغرپر مشتمل این اے 14 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے امیدوار تھے تاہم عدالتی فیصلے کے مطابق اب وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ ان کے کورنگ امیدوار محمد سجاد جنگی ٹینک کے انتخابی نشان پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

مزیدخبریں