(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں حج اور عمرہ کی ٹکٹوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ آنے میں کچھ دیر باقی
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نبیل کاہلوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ کی ٹکٹ پر غیر قانونی ٹیکس نافذ کر دیا گیا۔ سعودی عرب کے لیے حج اور عمرہ کی ٹکٹ کی قیمت 27000 روپے جبکہ حکومت کیجانب سے غیر قانونی طور پر 14994 روپے ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق اضافی ٹیکس عائد کرنے کے بعد ٹکٹ کی قیمت 41994 روپے ہو گئی ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے فیصلے سے قبل ہی بڑے انتظامات کر لیے گئے
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو ریلیف دینے کی بجائے اور مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔ شناختی کارڈ پر چالان اب نہیں ہوگا
درخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت حج و عمرہ کی ٹکٹ پر اضافی ٹیکس کا اقدام کالعدم قرار دے۔