جھانوی کپور کی پہلی فلم دھڑک کب لاہور کے سینماؤں کی زینت بنے گی ؟ جا نیئے

6 Jul, 2018 | 01:20 PM

 (زین مدنی) بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم "دھڑک"لاہور کے سینما گھروں کی  بھی زینت بنے گی، ڈسٹری بیوشن کلب نے فلم کو ریلیز کرنے کا معاہدہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم دھڑک کو لاہورسمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کرنے کے لئے معروف پاکستانی تقسیم کار کمپنی ڈسٹری بیوشن کلب نے معاہدہ کر لیا ہے ۔ جس کے تحت اب یہ فلم لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں20 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھیتر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم نوجوانوں کے مسائل پر مبنی ہے جسے ہدایتکارشاشانک نے ڈائیریکٹ کیا ہے۔ فلم 20جولائی کو لاہور شہر کے 30 سے زائد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں