ویب ڈیسک:مسکان نینسی نے اپنے شوہر ,ساس اور نند کے خلاف تشدد، مطالبات اور ڈپریشن کے باعث پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔
سکان نینسی اور اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کے بھائی کے درمیان 2020 میں شادی ہوئی تھی لیکن دو سال بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔ اب مسکان نینسی نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر، ساس اور نند ہنسیکا کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کے بعد ساس اور نند کی جانب سے مسلسل مداخلت کی گئی جس کے باعث شوہر بھی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
اداکارہ کا موقف ہے کہ ساس اور نند مہنگے تحائف اور پیسوں کا مطالبہ کرتے تھے اور مطالبات پورے نہ کرنے پر اسے تنگ کیا جاتا تھا جس سے وہ ڈپریشن اور بیلز پالسی یعنی لقوے کا شکار ہو گئیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے مسکان نینسی جمز بھارت ٹیلی ویژن کی ایک مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد ڈراموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں "تھوڑی خوشی تھوڑے غم"، "ماتا کی چوکی" اور دیگر ڈرامہ سیریل شامل ہیں۔ جبکہ ہنسیکا موٹوانی بھی ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ ہیں انہوں نے 2001 میں ڈراموں سے اور 2003 میں چائلڈ اداکارہ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ کئی فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کر چکی ہیں۔