سٹی 42: محکمہ موسمیات نے موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ شدید دھند بھی چھائے رہے گی ۔ جبکہ پہاڑی علاقوں کے چند مقامات پر ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے ۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے ۔تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے چند میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: قلات منفی 10،زیارت منفی09،گوپس، کوئٹہ منفی 07،لہہ منفی 05 اوراستور میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
منگل کے روزموسم کی صورتحال:
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے صبح کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور، نوشہرا،مردان، صوابی اور گردو نواح میں چند مقامات پرہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے ۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی تو قع ہے صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ، ، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان اور گردونواح میں چند مقامات پرہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے ۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے ۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے صبح /رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، خیر پور، مو ہنجو دارو اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔