سٹی42: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے لبرل پارٹی کی صدارت چھوڑ دی۔ کچھ دن بعد جسٹن ٹروڈو وزیر اعظم کی سیٹ بھی چھوڑ دیں گے اور سیاست بھی چھوڑ دیں گے۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔ انہوں نے کہا اگر انہیں پارٹی کے اندرونی اختلافات کا سامنا ہو تو وہ اگلے الیکشن میں بہترین انتخاب نہیں ہوسکتے۔
53 سالہ جسٹن ٹروڈو اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیت چکے ہیں۔وہ
2015 مین کینیڈا کی سیاست میں آئے تھے اور براہ راست وزیراعظم کے عہدہ تک پہنچ گئے تھے۔
طاقت ور فیملی بیک گراؤنڈ کے مالک جسٹن ٹروڈو نے غیر روایتی سیاست کی، بڑے رسک والے فیصلے کئے، مقبولیت اور تنقید کی انتہاؤں کا سامنا کیا اور بہت سی چیزوں کو بدل ڈالا۔ تاہم ٹروڈو نے آج پارٹی کی قیادت چھوڑتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ بہت کچھ بدلنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
آج پارٹی کی قیادت چھوڑتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ جب تک ان کے متبادل کا انتخاب نہیں ہوجاتا وہ بطور پارٹی سربراہ اور وزیر اعظم اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
ٹروڈو نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر ملک گیر الیکشن کے ذریعے نئے پارٹی سربراہ کا انتخاب کیا جائے گا۔نئے پارٹی سربراہ کے لیے نچلی سطح تک انتخاب میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس میں امیدوار اپنے لیے مہم چلاسکیں گے۔