ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برٹش جونیئر اسکواش ٹرافی 18 سال بعد پاکستان آ گئی

برٹش جونیئر اسکواش ٹرافی 18 سال بعد پاکستان آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے  اسکواش سنسنیشن سہیل عدنان نے برمنگھم میں برٹش جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 13 کیٹیگری کا ٹائٹل جیت  لیا۔  مصر کے معیز تمیر کو سٹریٹ سیٹس (2-0) میں شکست دی۔

 سہیل عدنان نے  18 سال کے وقفے کے بعد یہ ٹائٹل پاکستان کو  دلایا ہے ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  چیمپئن شپ جیتنے پر سہیل عدنان کو مبارکباد دی ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سہیل عدنان نے چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا،سہیل عدنان کی کارکردگی قابل ستائش رہی اور شاباش کے مستحق ہیں،سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن سکوائش جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا،

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر مامون خان نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی حوصلہ افزائی اور عزم نے سہیل کی صلاحیتوں اور عزم کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔نوجوان کھلاڑی نے جیت کر ملک بھر کے کھلاڑیوں  میں ایک  تحریک پید ا کردی ہے ۔سہیل عدنان کی کامیابی لاہور اور صوبے کے تمام ابھرتے ہوئے اسکواش کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اس کی محنت اور ثابت قدمی نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔"