طیب سیف : لیبیا کشتی حادثہ میں ایف آئی اے نے کارروائیاں کرتے ہوئے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد زون کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
واقعہ میں ملوث 12ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو چارج شیٹ بھی جاری کر دی گئی،مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے کے 30افسران کو بھی معطل کر دیا گیا ،کشتی حادثہ کیس میں ایف آئی اے کے 13 افسران کو گرفتار بھی کیا گیا ،
سمگلنگ میں ملوث ججا گینگ کے چالیس ملین کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا۔ دیگر سمگلروں کے 69ملین روپے کے اکاؤنٹ منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ سال 2024میں انسانی سمکلروں کے خلاف 276مقدمات درج کئے گئے۔