ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکالر شپ 100 ارب روپے کر دیئے، مزید 26 ہزار سٹوڈنٹس کے بیڑے پار!

Maryam Nawaz Sharif, Maa Maryam, City42, Honahar Scholarship program,
کیپشن: مریم نواز خود کو ماں کہتی ہیں اور کبھی کبھی وہ واقعی ماں ہی کی طرح پیش آتی ہیں۔ مریم نواز بہاؤلدین زکریا یونیورسٹی میں اپنے لینڈ مارک سکالر شپ پروگرام کے چیک بانٹنے گئیں تو وہ سب بچوں کی ماں ہی دکھائی دیں۔ انہوں نے سکالر شپ کے فنڈز میں مزید اضافہ کرنے کی خوشخبری بھی سنائی جس کے بعد نئے سال میں یہ سکالر شپ مزید 26 ہزار سٹوڈنٹس کی رسائی میں ہو گا، ان چھبیس ہزار میں سے ساٹھ فیصد لڑکیاں ہوں گی؛ یعنی مریم نے واقعی ماں کی سی دانشمندی سے سوچا اور عمل بھی کر لیا۔ یہ فوٹو فیس بک پر مسلم لیگ نون کے آفیشل ہینڈل سے شکریہ کے ساتھ  لی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے ہونہار سکالر شپ 100 ارب تک بڑھانے اوراگلے  سال سے مزید 20 ہزار ہونہار سکالر شپ بڑھانے کا اعلان  کردیا 

 وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب میں اعلان کیا کہ وہ سکالر شپ پروگرام کی اماؤنٹ بڑھا کر ایک  کھرب روپے کر رہی ہیں۔ اس طرح آئندہ سال مزید 20 ہزار سٹوڈنٹس کو سکالر شپ ملے گا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بہاؤالدین زکریا یونی ورسٹی کے  سٹوڈنٹ کی اجرک کا تحفہ اوڑھنے کے لئے  اپنی چادر اتار دی۔مریم نواز سٹیج چھوڑ کر سٹوڈنٹس کے درمیان بیٹھ گئیں۔ انہوں نے سٹوڈنٹس کے پاس جاکر خود انہیں سلام کیا۔

بصارت سے محروم ایک سٹوڈنٹ نے بانسری سےقومی ترانے کی دھن بجائی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  خود سٹیج پر جاکر اس سپیشل سٹوڈنٹ کا ہاتھ پکڑ کر نشست پر لائیں۔

وزیر اعلیٰ نےسکالر شپ حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس  کو ان کے چیک دیئے۔ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو  خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

،پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نےہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو جنرل سلامی دی،تقریب میں" ہونہار سکالر شپ پروگرام" سے متعلق  ڈاکومنٹری پیش کی گئی،جھنگ اور مظفرگڑھ کے دو سٹوڈنٹس نے سرائیکی پنجابی میں  مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا 

تقریب سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی  خطاب کیا ۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف فی میل سٹوڈنٹس سے گھل مل گئیں، سٹوڈنٹس کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور کچھ  دیر تک سٹوڈنٹس کے درمیان موجود رہیں۔

اس تقریب کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ وزیر اعلیٰ مریم  نے ہونہار سکالر شپ 100 ارب تک بڑھانے اوراگلے  سال سے مزید 20 ہزار ہونہار سکالر شپ بڑھانے کا اعلان  کیا ۔ نوجوانوں کے لئے نئے بزنس اور سٹارٹ اپ کاروباروں کے  لیے 3 کڑور روپے تک بلا سود قرض دینے کا اعلان  بھی کیا۔

مریم نے سٹوڈنٹس کو  ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے اورپنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں الیکٹرک بائیکس چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا بھی اعلان  کیا ۔

مریم نواز   نے اپنی گفتگو میں کہا کہ نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ لیں تو  وہ پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں -  نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے راستے میں حائل رکاوٹیں ہم دور کریں گے-

مریم نواز نے سٹوڈنٹس کے ساتھ اپنے عوامی جمہوریہ چین کے ھالیہ وزٹ کے مشاہدات شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ چین میں کمسن بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھتے دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی- ہم اپنے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس، روبوٹکس اور جدید آئی ٹی نالج سکھائیں گے-

مریم نے بتایا کہ نوجوانوں کےلئے بہت سے مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں -سٹوڈنٹس کے لئے ایگریکلچر، انوئرمنٹ اور کئی دوسرے ڈسپلنز میں پیڈ  انٹرن شپس شروع کیں ہیں -پڑھنے والے بچوں کو لون دیں گے تاکہ پڑھ لکھ کر والدین پر بوجھ نہ بنیں، کاروبار کریں -

مریم نواز نے کہا ہم ٹرانسپورٹ  کو الیکٹرک وہیکل کی طرف منتقل کر رہے ہیں تاکہ پنجاب کے لوگ صاف ستھری فضا میں سانس لے سکیں - مریم نے مان کے ساتھ کہا کہ میری حکومت کے دوران اگر کوئی قابل بچہ تعلیم سے محروم رہ گیا تو اسے اپنی ناکامی سمجھوں گی-

مریم نواز نے بتایا کہ ان کی حکومت سٹوڈنٹس خصوصاً  بچیوں کو آمد و رفت کے لیے بسیں دے رہی ہے -بچیوں کو ساٹھ فیصد ہونہار سکالرشپ ملنا بے حد خوشی کی بات ہے۔ -ایڈمیشن لینا بچوں کا کام، فیس ادا کرنا میری زمہ داری ہے- 

مریم نواز نے بتایا کہ میں بہت جلد بچوں کے لیے لیپ ٹاپ بھی لا رہی ہوں- لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آ چکی ہے- نوجوانوں کو انکی خواہش کے مطابق انٹر نیشنل سکالر شپ بھی دیں گے-بچوں کو کہتی ہوں کہ سکون سے پڑھو فیس میری زمہ داری ہے-سکالر شپ 100 فیصد میرٹ پر دیے، کسی سے نہیں پوچھا کہ اسکا کس جماعت سے تعلق ہے- ماں کے لیے سارے بچے برابر ہوتے ہیں، ایک بچہ اچھی یونیورسٹی میں پڑھے اور دوسرا فیس نہ ہونے سے نہ پڑھ سکے- میں ہونہار سکالر شپ کا پیسہ گھر سے نہیں لائی، پیسے پہلے بھی تھے بچوں کو کیوں نہیں دیے -بچے فخر سے سر اٹھا کر سکالر شپ لیں، یہ انکا حق ہے - بطور ماں جانتی ہوں کہ سکالرشپ ملنے پر والدین کتنے خوش ہوتے ہیں -نوجوان ملک کے خلاف نہ لڑنے کا عہد کریں - آگ لگانے، گولی چلوانے، پولیس پر تشدد کرانے والے نوجوانوں کے دوست نہیں ہو سکتے --سیاسی بات نہیں ماں بن کر بچوں سےبات کر رہی ہوں - نوجوانوں نہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور نہ کسی کا ایندھن بنیں،پاکستان کا مستقل اور جھنڈا نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے - توڑ پھوڑ میں ملوث بچے معافیاں مانگ کر جیل سے باہر آے، دلی افسوس ہوا-جمہوریت میں اختلافی موقف رکھنا بری بات نہیں پر اخلاقیات کا دامن مت چھوڑیں - 

مریم نواز شریف نے کہا ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت نہ کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا - اخلاقی رویوں سے معاشرے پہچانے جاتے ہیں ،سٹوڈنٹس کو دیکھ کر یقین ہے اس ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا - میں سٹوڈنٹس کی محنت اور میرٹ کو سلیوٹ کرتی ہوں -سابق وزیراعظم نواز شریف  نے بھی سٹوڈنٹس کو مبارک باد کا پیغام بھیجا -