طیب سیف :قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں کئی امور زیر بحث آئے ۔
،چیئرمین کمیٹی نے کہا یہ چھٹی کمیٹی ہے لیکن وفاقی وزیر نے شرکت نہیں کی ، شیر افضل مروت نے کہا اگر وفاقی وزیر پارلیمانی کمیٹی میں نہیں آتے تو یہ کمیٹی کی توہین ہے،اس وزارت کی وزیر شزہ فاطمہ کیوں نہیں آرہی؟
چیئرمین کمیٹی نے شیر افضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اس وزارت کے وزیر خالد مقبول صدیقی ہیں شزہ فاطمہ نہیں ہیں ۔
قائمقام ڈی جی کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی گذشتہ دوماہ سے بغیرڈی جی کے چل رہی ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا ملک میں ہرچیزمیں ملاوٹ ہے کروڑوں انسانوں کی جانوں سے کھیلاجارہاہے لیکن حکومت کوپرواہ نہیں،اگرحکومت کی سنجیدگی کایہ عالم ہے توادارے کیوں کام کرینگے،شیرافضل مروت نے سوال کیا گذشتہ نوماہ میں کتنے اداروں کے سربراہ تعینات ہوئے ہیں،سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ہم نے مختلف اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو خط لکھا ہے،شیرافضل مروت نے کہا حکومت کی پرواز کے چرچے تو سنتے ہیں لیکن عملی طورپرحقائق کچھ اور ہیں،پی ٹی آئی دورحکومت میں فیصلہ ہوا تھا کہ پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کاہیڈآفس اسلام آبادمنتقل کیاجائےملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے ہرسیکٹرمیں سٹینڈرز کا تعین کرکے اس پر عملدرآمدکیاجائے، سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ اس حکومت نے فیصلہ کیا کہ ادارے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کیاجائے،
شیر افضل مروت نے آئی پی پیز کا معاملہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ آئی پی ہیزکیلئے حکومت کا کیا اسٹینڈرڈ ہے؟آئی پی ہیز نے عوام کابیڑہ غرق کردیا،وہ پیسے بنارہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والانہیں، جس پر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا آئی پی پیز کامعاملہ ابھی تک ہمارے پاس آیانہیں،
چیئرمین کمیٹی نے کہا آج آئی پی ہیزکامعاملہ آپ کے پاس آگیا ہے ان کیلئے کیاسٹینڈرز ہیں بتائیں؟بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے ممکن ہے آپکا ادارہ ہی ختم ہوجائے،
شیر افضل مروت نے کہا انٹرنیشنل جونئر سائنس اولمپیڈ میں پاکستانی بچوں کی شرکت روکی گئی، سیکرٹری سائنس نے سائن نہیں کیے پاکستانی بچے عالمی ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے،ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ فائلیں کئی کئی دن تک پڑی رہتی ہیں،
سیکرٹری سائنس نے واضح کیا کہ حکومت نے بیرون ملک دورے کی نئی پالیسی بنائی ہے، بیرون ملک جانے کیلئے وزیر اعظم کی منظوری کیلئے جانا ہوتی ہے، میرے پاس سمری آخری دن آئی تھی،میں نے سمری دستخط کرکے وزارت خارجہ کو بھیج دی تھی،شیر افضل مروت نے کہاعالمی ایونٹ میں دو سال شرکت نہ کرسکیں تو رجسٹریشن کینسل کردی جاتی ہے، جس پر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا یہ پاکستان کے امیج کا مسئلہ ہے