ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس؛2024 میں 84 فیصد زیادہ جرمانے ، موٹر سائیکل سوار سرفہرست

ٹریفک پولیس؛2024 میں 84 فیصد زیادہ جرمانے ، موٹر سائیکل سوار سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : ٹریفک پولیس نے سال2024میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنیوالوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے
سال2023کی نسبت 2024میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں پر 84 فیصد زیادہ جرمانے ہوئے،ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں پرسال2024میں 1کروڑ17لاکھ 91ہزار 117چالان کیے گئے
ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق سال 2024میں قانون شکنی پر موٹر سائیکل سوار سر فہرست رہے ۔ سال 2024میں 61 لاکھ 86 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ سب سے زیادہ چالان لائن و لین کیخلاف ورزی اورموٹر سائیکل پر 2 سے زائد سوار پر کیے گئے،
ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس، کم عمر و سموگی وہیکلز کیخلاف خصوصی مہم چلائیں، بغیر ہیلمٹ پر سال 2023کی نسبت 2024 میں 102فیصد زیادہ جرمانے ہوئے،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے سال2023 کی نسبت گزشتہ سال137 فیصد زیادہ جرمانے ہوئے،کمر عمر ڈرائیور کیخلاف سال2023کی نسبت سال2024میں 117فیصد زیادہ چالان ہوئے۔بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2023کی نسبت 2024 میں 87فیصد زیادہ جرمانے ہوئے،