قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں بنا دیں
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا سربراہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوگا،کمیٹی میں سی سی پی او یا ڈی پی او ممبر ہوں گے ،تمام متعلقہ محکموں کے گریڈ 18 کے افسران کمیٹی کے ممبر ہوں گے،سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی، ایف آئی اے، آئی بی،اے این ایف،ا ٓئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے بھی ممبر ہوں گے
یہ کمیٹی انسداد دہشت گردی پر ضلع کی سطح پر ایکشن پلان ترتیب دے گی،بجلی چوری، نارکوٹکس، سمگلنگ پر بھی کمیٹی کارروائی عمل میں لائے گی،نان کسٹمز گاڑیاں، غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف بھی کارروائی کرے گی،یہ کمیٹی دینی مدارس کی رجسٹریشن کو بھی یقینی بنائے گی،یہ کمیٹی ڈس انفارمیشن، اور ریاست کیخلاف پروپیگنڈا کی روک تھام کرے گی،کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ باقاعدہ کے ساتھ ڈی سی کی صدارت میں منعقد ہوا کرے گا