اشرف خان : انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوگیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278.56 روپے سے بڑھ کر 278.62 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 14 پیسے اضافے سے 280 روپے پر پہنچ گیا ،
اوپن مارکیٹ میں یورو 49 پیسے اضافے سے 289.24 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 36 پیسے اضافے کے بعد 349.15 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے اضافے سے 76.20 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.45روپے کا ہوگیا