ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روینہ ٹنڈن کی بیٹی کی پہلی فلم"آزاد" کا ٹریلر جاری

روینہ ٹنڈن کی بیٹی کی پہلی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن کی فلم "آزاد"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس میں ان کابھانجااورروینہ ٹنڈن کی بیٹی ڈیبیوکررہی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق فلم "آزاد" میں اجے دیوگن مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی اور اجے دیوگن کے بھانے امان دیوگن اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دے رہے ہیں۔

حال ہی میں اس فلم کاایکشن اور تھرل سے بھرپورسنسنی خیز ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں ڈیانا پینٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآرہی ہیں۔

فلم کی کہانی برصغیر میں انگریزوں کے قبضے اور ہندوؤں کے حالات کے گرد گھومتی ہے جس میں اجے دیوگن ایک ڈاکوکاکرداراداکررہے ہیں جو باغی ہوچکا ہے۔

 فلم"آزاد" 17 جنوری کو بھارت سمیت دنیا کے کئی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔