ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنز کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی،مقدمے کے تفتیشی افسر اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نا ملزم پیش ہوا اور نا ہی وکیل۔

 بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

 خیال رہے کہ 2016 میں اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ بنی گالہ کے علاقے میں علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے شراب، کلاشنکوف رائفلز، ایک پستول، میگزین، بلٹ پروف جیکٹ، اور آنسو گیس کے تین گولے برآمد کیے گئے تھے۔