ویب ڈیسک:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار،مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کی تاریخ بھی نہ دی جا سکی ۔
تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے باعث مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کی تاریخ بھی نہ دی جا سکی ۔
پی ٹی آئی نے مطالبات کو حتمی شکل دینے کیلیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کا وقت فائنل نہ ہونے پر مذاکرات میں مزید پیشرفت نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات کی ابتدائی ڈرافٹ کے بعد ملاقات کرانے کی حامی بھر لی ۔
پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ ہونے تک تحریری مطالبات دینے سے تاحال گریزاں ہے ۔