وسیم احمد:دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکٹرز نے مشاورت شروع کر دی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ساجد خان کے ساتھ نعمان علی کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں منتخب کیا جائے گا۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب کی انجری کے باعث امام الحق کی ٹیم میں واپسی پر غور،دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی سپن پچز بنائی جائیں گی۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے پچز کی تیاری کی ہدایت کر دی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم کا اعلان ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد کیا جائیگا،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ سیریز ملتان میں ہو گی۔