ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9رکنی برطانوی وفد کی آئی جی پنجاب سے اہم ملاقات

9رکنی برطانوی وفد کی آئی جی پنجاب سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:لاہور میں برطانوی پولیس اور ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کا سی پی او کا دورہ ،9رکنی برطانوی وفد کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات،وفد نے دہشتگردی اور آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہا.

انٹرپول کے ذریعے مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریمنلز ریکارڈ شیئرنگ کے امور زیر غور آئے، آئی جی پنجاب نے پولیس کو دہشتگردی، شدت پسندی کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی،ملاقات میں برطانوی پولیس اور پنجاب پولیس کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،وفد نے سنٹرل پولیس آفس کے میوزیم اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا،آئی جی پنجاب اور برطانوی وفد کے مابین سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔

ڈپٹی مینجر سٹریٹجی اینڈ ڈویلپمنٹ گریمی والس (Graeme Wallace) کی قیادت میں 09 رکنی وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔

ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی میر واعظ نیاز، سینئر پولیسنگ ایڈوائزر ڈیرن کولن ٹامکنز، بینجمن واٹسن و دیگر وفد میں شامل تھے۔

وفد نے دہشت گردی، شرپسندی اور آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات اور قربانیوں کو سراہا،

وفد نے سنٹرل پولیس آفس کے میوزیم اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا،ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، اے آئی جی ڈسپلن، اے آئی جی ویلفیئر، ایس پی اقبال ٹاؤن، اے ایس پی نولکھا موقع پر موجود تھے۔