وسیم احمد:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کا کام 25 جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔
قذافی سٹیڈیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ صرف 86 دنوں میں مین بلڈنگ اور ڈریسنگ روم کا کام مکمل ہو جائے گا ۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم فائٹ کر رہی ہے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ٹیم کوشش نہیں کر رہی،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ٹیم کوشش کر رہی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب ہمارا اثاثہ ہیں،اظہر محمود صائم ایوب کے ساتھ کل لندن روانہ ہوں گے،صائم ایوب کی سپورٹس آرتھو کے ساتھ اپوائنٹمنٹ طے ہے۔