درنایاب:شہریوں کی قیمتی جائیدادوں کا ریکارڈ محفوظ بنانے کے پراجیکٹ میں رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ، ایل ڈی اے کا لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے فائلوں کی تیز رفتار سکیننگ کے لئے ایچ آر لینے کا فیصلہ۔
ایل ڈی گورننگ باڈی سے پلرا سے معاونت لینے کی منظوری لی جائے گی،اسی ہزار فائلز کی سفٹنگ میں تیز رفتاری کے ساتھ تکمیل میں ناکامی کا سامنا،ایل ڈی اے پلرا سے عملہ لے گا جس پر معمولی اخراجات آئیں گے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا مکمل فوکس سفٹنگ کے عمل پر ہے،ایل ڈی اے فائلز کو محفوظ طریقے سے اسکین کرنے کا عمل بھی تیز رفتاری سے مکمل کرنا چاہتا ہے،موجودہ رفتار میں ایل ڈی اے کسی صورت 4 سال سے قبل مکمل نہیں کرسکے گا۔