ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستحق اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد دنیے کا بڑا منصوبہ تیار

مستحق اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد دنیے کا بڑا منصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد راؤ : پنجاب حکومت نےمستحق اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد دنیےبڑا منصوبہ تیار کرلیا،مستحق اقلیتی خاندانوں کی کفالت کے لئےسی ایم مینارٹی کارڈ منصوبے کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق سی ایم پنجاب مینارٹی کارڈ کے لئے 95 ہزار 340 مستحق مسیحی خاندانوں نے درخواستیں جمع کرائیں،سالانہ 50 ہزار مستحق اقلیتی خاندانوں کو3ماہ بعد 10ہزار 500 روپے فراہم کیے جائیں گے،مجموعی طور پر 1 سال میں مینارٹی کارڈ ہولڈرز مستحق خاندانوں کو 31 ہزار 500 فراہم مالی امداد ملے گی۔

پنجاب حکومت نے مینارٹی کارڈ کی مدمیں سالانہ 2ارب 80 کروڑ کی منظوری دے دی،پہلے مرحلے میں 1 ارب 40 کروڑ مالیت کے مینارٹی کارڈز تقسیم کیلئے ورکنگ مکمل کرلی گئی،وزیر اعلیٰ کاصوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کو مینارٹی کارڈ منصوبہ پر فوری عملدرآمد کا ٹاسک دے دیا،مینارٹی کارڈز اے ٹی ایم کارڈز کی طرز پر فعال ہوں گے،مینارٹی کارڈز کی رجسٹریشن کیلئے پی آئی ٹی بی نے آن لائن پورٹل قائم کیا۔

مینارٹی کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل 5 دسمبرکو فعال ہوا ، 5 جنوری تک رجسٹریشن کی گئی،مستحق اقلیتی خاندانوں کے سربراہوں نے آن لائن ہی اپلائی کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مینارٹی کارڈ کے فوری اجراء پر عملدرآمد کا حکم دے دیا،مینارٹی کارڈ کا ماڈل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرز پر تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز آئندہ ہفتے مستحق اقلیتی خاندانوں میں مینارٹی کارڈ تقسیم کرینگی،بی آئی ایس پی اور کسی بھی قسم کی سرکاری امداد لینے والے افراد مینارٹی کفالت کارڈ کے اہل نہیں ہونگے۔