ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ ریلوے پولیس کی ایمانداری کی مثال، 12 تولے سونا، قیمتی کپڑے ورثا کے حوالے

لاہور؛ ریلوے پولیس کی ایمانداری کی مثال، 12 تولے سونا، قیمتی کپڑے ورثا کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ریلویز پولیس لاہور اہلکارکی ایمانداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قا ئم کی ہے،کراچی جانیوالی بارات کے 35 لاکھ کے زیوارت و کپڑوں سے بھرے گمشدہ بیگز  حقیقی مالک کے حوالے کر  دیئے۔

تفصیلات کے مطابق 1روزقبل شہری اسماعیل کی ہمشیرہ رخصت ہوکربارات کیساتھ کراچی جانےکیلئےلاہوراسٹیشن آئی،دلہن کاسامان لاہورریلوےسٹیشن پرکہیں غائب ہوگیاتھا۔
ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل محمد صفدر نے 2 عدد بیگز کو پلیٹ فارم نمبر 2 سے ڈھونڈ نکالا،سامان میں دلہن کا 12 تولے سونا اور قیمتی کپڑے موجود تھے۔

سامان کو ایس ایچ او لاہور رمضان حیدر کی موجودگی میں شناخت کے بعد مالکان کے حوالے کیا گیا۔