ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برفانی طوفان، 7 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافد کردی گئی

برفانی طوفان، 7 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافد کردی گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ساگر زیدی)امریکہ کی 7 ریاستوں میں شدید برفانی طوفان، متاثرہ ریاستوں میں  ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ  کی 2 ریاستیں کنساس اور میسوری سب سے زیادہ متاثر ہیں،دونوں ریاستوں میں برف باری اور کم ترین درجہ حرارت کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔

 کنساس اور میسوری سے ملحقہ چند علاقوں میں اب تک 10 انچ تک برف پڑ چُکی،تقریباً 30 امریکی ریاستوں میں صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

  امریکی محکمہ موسمیات واشنگٹن ڈی سی اور فلاڈیلفیا سمیت کئی بڑے شہروں میں شدید برف باری کا امکان  ہے۔