ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے میں 2 روز باقی رہ گئے ،نو جنوری سے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی ۔
لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 6 ججز نے ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی، عدالت عالیہ میں کوئی سیاسی یا مفاد عامہ کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا تھا ،عدالتی چھٹیوں کے باعث ہائیکورٹ میں وکلاء اور سائلین کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر رہی،پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس مس عالیہ نیلم ،جسٹس چوہدری محمد اقبال ،جسٹس مزمل اختر شبیر ، جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس سلطان تنویر احمد اورجسٹس محمد رضا قریشی نے مقدمات کی سماعت کی ،موسم سرما کی تعطیلات کے دوران صرف ضروری نوعیت ، درخواست ضمانتوں ، حبس بے جا سمیت دیگر ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی شنوائی ہورہی ہے ۔