عابد چودھری: شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے سی ٹی او کا اہم اقدام،دفتری سٹاف اور کلاس فور ملازمین سے موٹرسائیکلیں واپس لے لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او نے کہا کہ 250 سے زائد بائیکس ٹریفک انسپکٹرز اور پٹرولنگ افسران کو دے دیں،سرکاری موٹرسائیکلیں سٹاف کےذاتی استعمال میں تھیں۔
سرکاری موٹرسائیکلوں کے ساتھ نئے وائرلیس سیٹ بھی پٹرولنگ افسران کو دے دئیے گئے۔
سی ٹی او اطہر وحید نےٹریفک انسپکٹرز ، وارڈنز کو چوکنگ پوائنٹ پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لئے تعینات کیا گیا۔