ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ جنگ بندی معاہدہ،حماس34اسرائیلیوں کورہا کرنےکیلئےتیار

غزہ جنگ بندی معاہدہ،حماس34اسرائیلیوں کورہا کرنےکیلئےتیار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : غزہ جنگ بندی معاہد ے کے تحت حماس 34 اسرائیلیوں کو رہا کر نے کیلئے تیار ہو گیا۔

  تفصیلات کے مطابق حماس کے ایک اہلکار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے  گفتگو کرتے ہو ئےکہا کہ اسرائیل کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے  پہلے مرحلے میں 34 یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  جنگ بندی کےلئے قطر، مصر اور امریکہ کئی مہینوں سے معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تازہ ترین کوشش ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو صدر کا عہدہ سنبھالنے سے چند روز قبل سامنے آئی ہیں۔

 حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر اسرائیل کی طرف سے پیش کی گئی فہرست سے 34 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔

 اسرائیلی وزیر اعظم  آفس کے مطابق  حماس نے ابھی تک  معاہدے کے تحت ممکنہ رہائی کے لیے یرغمالیوں کی فہرست فراہم نہیں کی۔

 حماس کے عہدیدار نے کہا کہ  میٖڈیا پر ابھی مذاکرات  کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے ، ابتدائی تبادلہ میں وہ تمام خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار اسیران شامل ہوں گے جو ابھی تک غزہ میں قید ہیں۔

 اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 دوسری جانب جنگ بندی معاہدوں  کے باوجوداسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں پولیس سٹیشن پر حملہ کردیا، رفح نصیرات اور جبالیا کیمپوں میں مکانات پر بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے میں 100 سے زیادہ شہادتیں ہوئی ہیں  جبکہ بے گھر فلسطینی خون جماتی ٹھنڈ میں خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں، ہائپوتھرمیا سے اب تک 8 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔