ملک اشرف: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔
ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پرجسٹس فاروق حیدر اور جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل 2رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
لاہورہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کررکھا ہے،انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں شریک ملزمہ آمنہ عروج نے 10ستمبر 2024 کو ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔