ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس؛ سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پرویز الہٰی کو نوٹس

سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس؛ سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پرویز الہٰی کو نوٹس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کر دیا۔

آئینی بینچ نے پرویز الہٰی کو نوٹس حمزہ شہباز نظر ثانی کیس میں جاری کیا۔دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیر موثر تو نہیں ہوگیا؟ وکیل حمزہ شہباز حارث عظمت نے بتایا کہ کیس غیر موثر نہیں ہوا، آئینی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز بھی کیے تھے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پرویز الہٰی کی طرف سے کون پیش ہوگا، پرویز الہٰی بھی کیس میں فریق ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا جبکہ حمزہ شہباز نے فیصلہ نظر ثانی میں چیلنج کیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer