ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سعودی شہزادے کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

  وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سعودی شہزادے کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ  دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کصوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور  کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران مریم نواز شریف نے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کی دعوت دی اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ہمیشہ برادرانہ تعاون کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بڑا بھائی ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل یکساں دھڑکتے ہیں، پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے سکیورٹی اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو سپیشل پیکج کے تحت مراعات دی جائیں گی۔

اس موقع پر شہزادہ منصور نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔