ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوسناک واقعہ؛ ماں کے انتقال کی خبر سن کر 20 سالہ بیٹےکی خودکشی

افسوسناک واقعہ؛ ماں کے انتقال کی خبر سن کر 20 سالہ بیٹےکی خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کے شہر میں بیٹے کو ماں کی موت کا صدمہ برداشت نہ ہوا تو اس نے بھی خودکشی کرلی۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کے شہر لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے بیٹے نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گھر سے 2 لاش ملی ہے جو ماں اور بیٹے کی ہے، لاش کی شناخت 50 سالہ لکشمی اور 20 سالہ ابھینے کے نام سے ہوئی ہے، ابھینے ایک کالج کا اسٹوڈنٹ تھا، تاہم وہ ماں کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور اس نے بھی خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھینے نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی، گھر سے بدبو آنے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی جب پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو انھوں نے دیکھا کہ ابھینے ہال میں پنکھے سے لٹکا ہوا تھا اور دوسرے کمرے میں اس کی ماں کی لاش پڑی ہوئی تھی۔

پولیس کو مقام واقعہ سے خودکش نوٹ برآمد ہوا جو خاتون کے بیٹے کی جانب سے تحریر گیا تھا، اس نوٹ میں لکھا تھا ’ہم دونوں (ماں اور بیٹے) صحت کے مسائل سے دوچار تھے اور ہمارے رشتہ داروں کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ‘۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھینے نے شاید اپنی ماں کی موت کے غم کو برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کی ہے، ان دونوں کی مسخ شدہ حالت میں ملنے والی لاش سے یہ شبہ کیا جاتا ہے کہ دو یا تین دن قبل ماں کی موت کے بعد بیٹے نے خودکشی کی ہوگی۔