ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ فوجی افسر کے بازیاب ہونے پر کیس نمٹادیا ۔علم نہیں کس نے اغواء کیا، اب کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے،ریٹائرڈ لیفٹینٹ کرنل نثارعلی نے عدالت میں بیان دے دیا۔
جسٹس فاروق حیدر نے شہری فائق علی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواستگزارنےاپنے والد ریٹائرڈ لیفٹینٹ کرنل نثار علی شہزاد کی بازیابی کیلئےعدالت سے رجوع کیا ، ڈائریکٹرایف آئی اے اورڈی آئی جی لیگل عدالت پیش ہوئے ۔ سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ درخواستگزارکاوالدبازیاب ہوچکا ہے،مغوی نثار علی شہزاد کوعدالت کے رُوبُرو پیش کر دیا گیا ،عدالت نے مغوی نثار علی کا بیان قلمبند کیا، بازیاب ہونیوالے نثار علی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اسے علم نہیں کس نے اغوا کیا، اب وہ مقدمہ کی پیروی نہیں کرنا چاہتے ۔