ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارفیصل رحمان کو شرٹ لیس ویڈیو پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

 اداکارفیصل رحمان کو شرٹ لیس ویڈیو پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فیصل رحمان پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اور منجھے ہوئے اداکار ہیں جو کئی ہٹ ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

فیصل رحمان اِن دنوں نجی وی چینل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل 'قرضِ جان' میں نظر آرہے ہیں،حال ہی میں فیصل رحمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی شرٹ لیس ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا دبلا پتلا جسم دیکھ کر مداحوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ٹرولز بھی حرکت میں آگئے اور انہیں خوب تنقید و تضحیک کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل رحمان ہاتھ میں موبائل تھام کر شیشے کے سامنے شرٹ کے بغیر صرف بلیو جینز پہنے کھڑے ہیں۔

فیصل رحمان نے ویڈیو میں کہا کہ 'میرے عزیر ہم وطنو! میں آپ کو اپنی Latest Body دکھانا چاہتا ہوں، کیسی لگ رہی ہے آپ کو؟ پلیز کمنٹس میں ضرور بتائیے گا، مسلز ہی مسلز ہیں، کیا خیال ہے؟ پسند آئی؟'

ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے خوب ٹرول کیا جا رہا ہے جنہیں فیصل رحمان نے ایک کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے 'ہیٹر' قرار دیا۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ سینئر اداکاروں کو سوشل میڈیا پر اپنی شرٹ لیس ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح کا مواد انتہائی غیراخلاقی لگتا ہے۔

کئی صارفین نے مشورہ دیا کہ فیصل رحمان کو اپنی عمر اور تجربے کے حساب سے میچورٹی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔