ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان شوگر ملز ریفرنس؛ کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی گئی

رمضان شوگر ملز ریفرنس؛ کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس، عدالت نے کیس سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے سماعت کی،فاضل جج کی لاہور ہائیکورٹ میں میٹنگ کی وجہ سے کارروائی نہیں ہو سکی،حمزہ شہباز حاضری کیلئے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔
حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اینٹی کرپشن کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب،وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے،عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔