ویب ڈیسک: نیرج چوپڑا نے ڈوپنگ کو بھارت میں سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دنوں بھارت کا ایتھلیٹس میں سب سے بڑا مسئلہ ڈوپنگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیرج چوپڑا نے کہا کہ میں ایتھلیٹس کو بتانا چاہوں گا کہ اگر دماغ میں ڈوپنگ آجائے تو آپ مقابلہ نہیں کر سکتے، ایتھلیٹس سمجھتے ہیں کہ ڈوپنگ سے وہ اچھا پرفارم کریں گے تو یہ سچ نہیں ہے،سخت محنت، خود پر یقین اور اچھی رہنمائی سے ہی کامیابی ملتی ہے، ڈوپنگ ٹیسٹ میں آپ پکڑے جاتے ہیں، 2 سے 4 سال پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بھارتی جیولین نے کہا کہ کوچز سے میری درخواست ہے کہ وہ ایتھلیٹس کو بتائیں کہ انہیں ڈوپنگ سے مدد نہیں ملے گی۔
ایک رپورٹ کے مطابق 2022ء میں سب سے زیادہ بھارتی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،بھارت کے 125 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آئے اور 3865 کے ڈوپ ٹیسٹ ہوئے تھے،بھارت واحد ملک ہے جس کے 100 سے زائد ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں، بھارت 10 سالوں میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے دوسرا بدترین ملک ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے روس کا پہلا اور چین کا دوسرا نمبر ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اپریل 2022ء سے مارچ 2023ء تک بھارت کے 142 کھلاڑی ڈوپنگ میں پکڑے گئے تھے۔