ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ کا کے پی کے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اہم بیان

وفاقی وزیر داخلہ کا کے پی کے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی لکی مروت کے قریب پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت, کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے،کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔