(ایاز رانا) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز مثبت آغاز کے بعد مندی دیکھی جا رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزسٹاک مارکیٹ نے نئی بلندیوں کو چھوا،ہنڈرڈانڈیکس میں 950 پوائنٹس کا اضافہ،100 انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ی پر پہنچا جس کے بعد 100 انڈیکس میں 474 پوانٹس کی کمی دیکھنےمیں آئی جبکہ100 انڈیکس 1لاکھ 17ہزار 100 کی سطح پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 11 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔