علی ساہی:سابقہ بیوی اور بچوں کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
غازی آباد سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی،خاتون نے بتایا کہ اس کا سابقہ شوہر اسے مسلسل ہراساں کر رہا ہے۔خاتون کے مطابق ملزم نے مجھے اور بچوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش بھی کی،خاتون نے بروقت ہمسائیوں کے گھر پناہ لے کر اپنی اور بچوں کی جان بچائی۔
15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کے بعد ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ترجمان کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔