ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان گرفتار

فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: انویسٹی گیشن پولیس کافنانشل کرائم کےاشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جا ری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی گئی،فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار اشتہاری ملزمان میں صابر علی اور نقاش عظیم شامل ہیں۔

ملزم صابر علی نے خاتون ظل ہما سےمکان گروی لے کردینےکےبہانے10لاکھ ہتھیالئےتھے،ملزم نقاش عظیم نے شہری غلام عباس سے لین دین کے معاملے میں ساڑھے 7 لاکھ ہتھیا لئےتھے۔

 انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق  مدعی مقدمات نے ملزمان کے خلاف تھانہ ساندہ میں الگ الگ مقدمات درج کروا رکھے تھے۔

   انچارج حسن زاہد نے بتایا کہ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔