ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم غصے میں آگئے، جنوبی افریقہ کے بولر کو کھری کھری سنا دیں

بابر اعظم غصے میں آگئے، جنوبی افریقہ کے بولر کو کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور جنوبی افریقہ کے بولر ویان مولڈر کے درمیان کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران تلخ کلامی ہو گئی۔

ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر ویان مولڈر نے سارا غصہ بابر اعظم کو بال مار کر نکال دیا،جب ویان مولڈر نے بال وکٹ کے بجائے وکٹ سے کافی فاصلے پر کھڑے بابر اعظم پر پھینکی تو اس حرکت پر وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے۔

بابر اعظم نے غصے سے ویان مولڈر کو گھورا اور وکٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں  بتایا کہ اُنہیں بال کس طرف پھینکنی چاہیے تھی،ان دونوں کھلاڑیوں کی درمیان جھگڑا بڑھتا ہوا نظر آیا تو جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ایڈم مارکرم نے آ کر صورتِ حال کو سنبھالا۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے ہیں،پاکستان اب بھی 208 رنز کے خسارے میں ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے مزید 8 وکٹیں درکار ہیں۔